حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب "ارشادالقلوب" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام الحسن المجتبی علیه السلام:
«إنَّ هذا القُرآنَ يَجِئُ يَوْمَ القِيمَةِ قائِدا وسائِقا يَقُـودُ قَوْما إلَى الجـَنـَّةِ أَحَلُّوا حَلالَهُ وَحَرَّمُوا حَرامَهُ وآمَنُوا بِمُتَشابِهِهِ ويَسُـوقُ قَوْما إلَى النـّارِ ضَيَّعُوا حُدُودَهُ وأَحْكامَهُ وَاسْتَحَلُّوا حَرامَهُ.»
امام حسن مجتبی علیه السلام نے فرمایا:
قرآن مجید، قیامت کے میدان میں رہبر اور امام کی صورت میں ظہور کرے گا اور لوگوں کو دو گروہ میں تقسیم کرے گا:
1۔ جنہوں نے قرآن کریم پر عمل کیا ،اس کے حرام اور حلال کو جس طرح ہے بجا لایا اور اس کے متشابہہ کو دل سے قبول کیا، قرآن کریم ہمیشہ رہنے والی بہشت کی جانب ان کی رہنمائی کرے گا۔
2۔ جنہوں نے قرآن مجید کی حدود اور قوانین کو ضائع کیا، اس کے محرمات کو حلال شمار کیا اور اس پر تجاوز کیا۔ قرآن مجید انہیں آتش (جہنم ) کی طرف روانہ کر دے گا۔
ارشاد القلوب، دیلمی، ص 103